لندن (نیوز ڈیسک) ایران، امریکہ معاہدے کی امید پیدا ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ تقریباً 5 ڈالر زکم ہو کر 97 ڈالرز، ڈبلیو ٹی آئی 91 ڈالر اور مربن خام تیل ساڑھے چھ فیصد کمی کے بعد 95 ڈالرز فی بیرل پر فروخت کیا جارہا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایشیائی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے، پاکستان سٹاک ایکس چینج کا ہنڈرڈ انڈیکس میں 3 ہزار 881 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 71 ہزار 725 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
