Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

جس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے جس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے ساتھ معاہدے سے متعلق سوال پر مارکوروبیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی زبان اور الفاظ پر مذاکرات میں چند دن لگ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج قطر میں کچھ مذاکرات ہوئے ہیں، میراخیال ہے ابتدائی دستاویز میں مخصوص زبان سے متعلق بہت سی باتیں کرنےکی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھلنا ہوگا، جس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے یوکرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے ساتھ اس وقت کوئی فعال یا طے شدہ مذاکرات جاری نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں،ڈان 3 سے اچانک علیحدگی ، رنویر سنگھ پر فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی لگ گئی

یہ بھی پڑھیں