Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

ٹویوٹا یارس کے فیس لفٹ ماڈل کی تصاویر لیک ہوکر منظرعام پر آ گئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) پاکستان میں ٹویوٹا یارس کا فیس لفٹ ماڈل متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کی تصاویر لیک ہو کر منظرعام پر آ گئی ہیں۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی آئندہ ہفتے گاڑی کا یہ نیا ویرینٹ متعارف کرا رہی ہے، جس کی لیک ہونے والی تصاویر میں نیا ایکسٹیریئر اور انٹیریئر دیکھا جا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں :قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں بھی تبدیلی آگئی
رپورٹ کے مطابق تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ سی کے ڈی فیس لفٹ ہے یا درآمد شدہ ہے۔ویب سائٹ ’پاک وہیلز ڈاٹ کام‘ کے مطابق کمپنی کے حکام نے یارس کا فیس لفٹ ماڈل آئندہ ہفتے متعارف کیے جانے کی امید ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں