Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

اوگرا کا مئی کے مہینے کے لیے ایل این جی مہنگی کرنے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے مئی کے مہینے کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.49فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے ایل این جی مہنگی کی قیمتوں میں 6.49 فیصد تک اضافہ کرتے ہوئے 0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک ایل این جی مہنگی کردی ہے۔
مزیدپڑھیں :نیلی اور میں شادی کرنا چاہتے تھے، جاوید شیخ کا انکشاف
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئےایل این جی0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 14.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی ہے۔

اسی طرح سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی 0.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی جس کے بعد ایل این جی کی نئی قیمت 13.74 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں