Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

چائنیز کار کمپنی پاکستان میں اب الیکٹرک کاریں بنائے گی

کراچی(ویب ڈیسک) بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری کے لیے پاکستانی اور چینی کمپنی نے اشتراک کرلیا، چائنیز کار کمپنی بی وائے ڈی پاکستان میں الیکٹرک کاریں بنائے گی۔

حب پاور کمپنی نے الیکٹرک کار بنانے کے لیے بی وائے ڈی سے اشتراک کیا ہے۔

حب پاور ہولڈنگ کی ایسوسی ایٹڈ کمپنی میگا موٹرز اور بی وائے ڈی مل کر کام کریں گے، پاکستان میں زمین سمیت دیگر اثاثے لینے کے لیے اتھارٹی بھی مل گئی۔

حب پاور نے شیئر ہولڈرز کو آگاہ کرنے کے لیے پی ایس ایکس کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
مزیدپڑھیں :سائبر حملہ آور آدھے سے زیادہ پاس ورڈز کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں کریک کر سکتے ہیں: کیسپرسکی رپورٹ

یہ بھی پڑھیں