Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

حکومت کا نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے نان فائلرز کے بینک اکاونٹ بلاک کرنے کا عندیہ دیدیا، نان فائلرز اپنے اکاونٹس میں رقم جمع تو کرواسکیں گے لیکن اس رقم کونکلوا نہیں سکیں گے،نان فائلرز اگرنوٹس کا جواب نہ دیں تو حکومت ان کے بینک اکاونٹ بلاک کرنے کی تجویز پر غور کرسکتی ہے جب تک وہ ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل کرلئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے بینک اکاونٹ فریز کرنے کی تجویز فنانس بل 2024 ء کے اصل مسودے میں شامل تھی تاہم اسے منظور نہیں کیا گیاتھا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نان فائلرز کے ناموں پر مشتمل دی انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کرے گا جس کے تحت تجویز کو ترمیم شدہ فنانس بل 2024 ء کا حصہ بنائے جانے کی صورت میں بینک اکاونٹ بلاک کئے جاسکیں گے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ترمیم شدہ فنانس بل 2024 کے تحت 25 فیصد سیلز پروموش اور اشتہاری اخراجات کے ڈِز الاونس کے قانون پر نظرِثانی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔حکومت نے حالیہ وفاقی بجٹ میں 25 فیصد سیلز پروموشن اور اشتہاری اخراجات کا الاونس رائلٹی ارینجمنٹ کے تحت ختم کردیا ہے۔

نئی ترامیم اور تجاویز کے تحت حکومت تین آپشنز پر غور کر رہی ہے۔اول ایف بی آر اس کی شرح 25 سے کم کرکے 20 فیصد کرسکتا ہے۔دوئم ایف بی آر فنانس بل 2024 سے پہلے کی صورتحال کو بحال کرسکتا ہے۔اس سلسلے میں ایف بی آر کی معاونت کیلئے نئے قواعد تیار کئے جائیں گے۔تیسرے یہ کہ حکومت سیلز پروموشن اور اشتہاری اخراجات کی ایک خاص حد تک اجازت دے سکتی ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں‌ آج بروز جمعۃ‌المبارک 28 جون 2024 سونے کی قیمتوں میں‌کمی کا سامنا

یہ بھی پڑھیں