اسلام آباد(ویب ڈیسک )دنیا کے بہت سے ممالک قرض لے کر اپنی معیشت چلا رہے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک کون سا ہے؟
تفصیلات کے مطابق امریکہ دنیا کا سب سے مقروض ملک ہے اور ہمارا پیارا ملک جس کے بارے میں ہم دن رات پریشان رہتے ہیں وہ ٹاپ ٹین میں بھی شامل نہیں ہے۔ جبکہ ہندوستان اس فہرست میں ٹاپ ٹین یعنی ساتویں نمبر پر ہے۔
ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دنیا کے سب سے زیادہ مقروض ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔اس فہرست میں سرفہرست 10 ممالک میں امریکا، چین، جاپان، برطانیہ، فرانس، اٹلی، بھارت، جرمنی، کینیڈا اور برازیل شامل ہیں۔ .
امریکہ دنیا کے سب سے بڑے مقروض ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس ملک پر 33,229 ارب ڈالر کا قرض ہے۔ قرضوں کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر چین کا نام آتا ہے اور اس ملک پر 2023 میں 14 ہزار 692 ارب ڈالر کا قرضہ تھا۔اس فہرست میں جاپان تیسرے نمبر پر ہے۔ جاپان پر 10,797 بلین ڈالر کا قرض ہے۔ قرضوں کے لحاظ سے برطانیہ کا نام چوتھے نمبر پر آتا ہے۔


اس ملک پر 3469 ارب ڈالر کا قرض ہے۔ فرانس دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ مقروض ملک ہے۔ اس پر 3,354 بلین ڈالر کا قرض ہے۔ ہندوستان پر 2023 تک 3,057 بلین ڈالر کا قرض ہے۔
دنیا کے 15 ممالک جن پر سب سے زیادہ قرض ہے۔
2. ریاستہائے متحدہ امریکہ: $33,229 بلین
3. چین: 14,692 بلین ڈالر
4. جاپان: 10,797 بلین ڈالر
5. برطانیہ: 3,469 بلین ڈالر
6. فرانس: 3,354 بلین ڈالر
7. اٹلی: 3,141 بلین ڈالر
8. ہندوستان: $3,057 بلین
9. جرمنی: $2,919 بلین
10. کینیڈا: $2,253 بلین
11. برازیل: $1,873 بلین
12. سپین: $1,697 بلین
13. میکسیکو: $955 بلین
14. جنوبی کوریا: 928 بلین ڈالر
15. آسٹریلیا: 876 بلین ڈالر
16. سنگاپور: 835 بلین ڈالر
پاکستان اس فہرست میں آخری نمبر پر ہے۔
مزیدپڑھیں :او جی ڈی سی ایل کا تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

