اسلام آباد(نیوزڈیسک ) مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف ، وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔اوگرا کی اب تک کی ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3روپے فی لٹر تک کمی کئے جانے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لٹر تک کمی ہوسکتی ہے
مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے11 پیسے فی لٹر تک کمی متوقع ۔وزارت پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی عالمی سطح پر خام تیل سستا ہونے سے ہوگی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کر دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا حکومت کو بھجوائے گی، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
زیرخوانی کا دوسرا افسوسناک واقعہ، راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں دم توڑ گئیں

