اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان خطے کے کئی ممالک سے معاشی ترقی میں پیچھے رہ گیا ، محتاط اندازے کے مطابق پاکستان برآمدات میں دیوالیہ ہونیوالے ملک سری لنکا سےبھی نیچے چلا گیا۔ عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان کے مقابلے مین فلپائن، مصر، بنگلا دیش،بھارت کی برآمدات بہتر ہیں، پاکستانی برآمدات تنزلی کا شکار ، سری لنکا،بنگلہ دیش ، نیپال سمیت خطے کے ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے۔
سری لنکا دیوالیہ ہونے کے باوجود مجموعی برآمدات بڑھانے میں کامیاب ہوگیا جس کی برآمدات جی ڈی پی کا 30 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے ۔ جبکہ پاکستان کی برآمدا ت جی ڈی پی کے 12 فیصد کے برابر ہے شماریات رپورٹ کے مطابق بھارت کی برآمدات جی ڈی پی کے 24 فیصد تک پہنچ گئی ،
مصر جی ڈی پی کے 30 فیصد کے ساتھ سب سے آگے ، فلپائن کی برآمدات 22 اور بنگلا دیش میں برآمدات جی ڈی پی کا 16 فیصد ہیں۔پاکستان لیبر پیداوار صلاحیت میں بھی خطے کے سب ممالک سے پیچھے ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق لیبر پیداوار میں سری لنکا اور بنگلا دیش بھی پاکستان سے آگے ہیں۔ بھارت، ترکیہ اور فلپائن کی لیبر پیداوری صلاحیت بھی پاکستان سے زیادہ ہے۔
پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں اب تک کی کم ترین سطح پر آ گئیں
