Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

استعمال شدہ گاڑیوں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور( اوصاف نیوز)ای سی سی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ورچوئلی اجلاس ہوا جس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق 5 سال سے کم پرانی گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جاسکیں گی جب کہ بعد ازاں گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔

کمرشل درآمدشدہ گاڑیاں ماحولیاتی اور حفاظتی معیار پر پورا اتریں گی۔ 5 سال سےکم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہو گی اور ریگولیٹری ڈیوٹی 2026 سے ہر سال 10فیصد کم کی جائےگی، مالی سال 2029-30 تک درآمدی ڈیوٹی بتدریج ختم کر دی جائےگی۔

ای سی سی کا کہنا ہے کہ فورم سے پی وی اے آر اے کیلئے 80کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری میں بڑی پیش رفت ، یوفون اور ٹیلی نار ایک ہوگئے؟

یہ بھی پڑھیں