Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ٹیکس فری کار امپورٹ اسکیم ختم

اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکس فری کار امپورٹ اسکیمز ختم کرنے پر اتفاق کرلیا جبکہ بیگج اور گفٹ اسکیم بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں، جہاں امپورٹ پالیسی آرڈرز اور دیگر اہم مسائل پر پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ امپورٹ پالیسی آرڈرز پر بیشتر نکات پر اتفاق ہوگیا، آئی ایم ایف نے پاکستان میں ذاتی حیثیت میں گاڑیوں کی امپورٹ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ تجارتی بنیادوں پر پانچ سال پرانی گاڑیوں کی مشروط اجازت دینے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ذاتی حیثیت میں گاڑیوں کی امپورٹ پر پابندی اورتجارتی بنیادوں پر پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

تاہم گاڑیوں کی امپورٹ کی شرائط کو مزید سخت اور سیکیورٹی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کاروں کی پرسنل بیگجز اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس کے تحت گاڑیوں کی امپورٹ سمیت گاڑیوں کی امپورٹ میں گفٹس میں سے بیگجز اور گفٹ اسکیمز کو ختم کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔

آئی ایم ایف کو خصوصی اقتصادی زونز میں مراعات ختم نہ کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے اور تیسری اسکیم ٹرانسفر آف ریذیڈنس اسکیم کو مزید سخت بنانے پر مشن نے 15 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس اور کرپشن رپورٹ پر ڈیڈلاک برقرار ہے، آئی ایم ایف شرط پر اقتصادی زونز سے مراعات کو ختم کرنے کیلئے 10 سالہ پلان تیار کیا گیا ہے، آئی ایم ایف اقتصادی زونز میں مراعات ختم نہ کرنے پر راضی نہ ہوا توتمام مراعات ختم کر دی جائیں گی۔

موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے 1.4 ارب ڈالر کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسیلٹی پر بھی مذاکرات ہوئے، موسمیاتی تبدیلیوں پر 40 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط کیلئے مذاکرات آخری مراحل میں بھی کامیابی کے امکانات ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر

یہ بھی پڑھیں