کراچی ( اوصاف نیوز)ایئرپورٹ پر ایک شہری نے 850,000 ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی چوری کرنے کے معاملے میں پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔
ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزاد نے تصدیق کی کہ ہم نے متاثرہ نوجوان کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے، دیگر شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے گریڈ 17 کے افسر کو نامزد کیا گیا ہے، انکوائری مکمل ہونے کے بعد رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔
نوجوان شہری نے بیان میں کہا کہ مجھے اسکاؤٹ کیا جا رہا ہے، مجھے اب بھی دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں، میرا ای میل اکاؤنٹ اور واٹس ایپ ہیک کر لیا گیا ہے۔
نوجوانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس ایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اپنے قبضے میں لے، 30 دن گزر گئے تو ویڈیو ریکارڈ ختم ہوجائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ پر نصب کیمروں سے مجھے لوٹنے والوں کی شناخت ہوسکتی ہے، ایڈٹ شدہ فوٹیج عدالت میں جمع کرادی گئی، جس میں میں 45 منٹ تک اسی جگہ بیٹھا ہوں۔
مزید پڑھیں:افغان باشندوں پر کریک ڈاؤن؟حکومت کا شہریوں کو سخت انتباہ جاری !




