اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کردی۔
پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے، سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے، جس کی آج مدت ختم ہو رہی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ میں مزید ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
یہ رقم اس وقت بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہے اور ادائیگی میں توسیع سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا۔
واضح رہے کہ 2021 میں سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈیپازٹ فراہم کیا تھا تاکہ معاشی دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔
سال 2023 اور 2024 میں بھی اس ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کی جاچکی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یہ قدم پاکستان کے لیے بڑی ریلیف ہے اور ادائیگیوں کے توازن میں استحکام لانے میں مدد دے گا۔
مزیدپڑھیں:دسمبر کی تنخواہیں اور پنشن! ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری



