Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایف بی آر کے افسران کو بنیادی تنخواہوں سے دو گنا ریوارڈ دیا جائے گا

اسلام آباد(اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نے ان لینڈ ریونیو ریوارڈ رولز 2021 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ایف بی آر کے افسران کو بنیادی تنخواہوں سے دو گنا تک ریوارڈ دیا جا سکے گا۔ اس ترمیم کے بعد افسران کو دئیے جانے والے ریوارڈ کی زیادہ سے زیادہ حد بھی واضح طور پر مقرر کر دی گئی ہے۔

نئے قواعد کے مطابق شاندار خدمات پر ہر ملازم کو ایک مالی سال میں زیادہ سے زیادہ 24 تنخواہوں تک ریوارڈ دیا جا سکے گا۔ یہ ریوارڈ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز اور دیگر متعلقہ شعبوں میں کام کرنے والے افسران پر لاگو ہوگا۔

یہ ترمیم انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت کی گئی ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ملازمین کو انعامات دینے کے حوالے سے کوئی حد مقرر نہیں تھی، جبکہ اب بڑے ٹیکس کیسز کی کامیاب کارروائی، ٹیکس چوری کی نشاندہی اور ریکوری میں نمایاں اضافہ پر افسران کو انعامات دئیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: سردی کی شدت کے باعث تعلیمی ادارےصبح 9بجے کھولنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں