Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہفتہ وار مقرر کرنے کی تجویز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی جیوپولیٹیکل کشیدگی کے تناظر میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم تجاویز سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ توانائی نے اس حوالے سے ورکنگ مکمل کر کے وزیرِاعظم کو بریفنگ دی ہے، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر پندرہ دن کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

تجویز کے مطابق اگر اس نظام کو نافذ کیا گیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے مطابق زیادہ تیزی سے ایڈجسٹ کیا جا سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار پر فیصلہ کریں گے، جبکہ موجودہ صورتحال سنگین رہنے کی صورت میں حکومت کی جانب سے جلد اعلان متوقع ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے بھی نگرانی کا نظام مزید سخت کر دیا ہے تاکہ مصنوعی قلت پیدا نہ ہو سکے۔
مزیدپڑھیں:رمضان ریلیف: 10 ہزار روپے حاصل کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں