Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

چیری آٹو کا بڑا فیصلہ، یورپ میں گاڑیوں کی پیداوار بڑھانے کا اعلان

چینی کار ساز کمپنی چیری آٹو(chery automobile) نے یورپ میں اپنی پیداوار بڑھانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت کمپنی نے موجودہ فیکٹریوں کے ذریعے پیداوار میں توسیع پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیری آٹو، جو چین کی سب سے بڑی گاڑیاں برآمد کرنے والی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے، یورپی مارکیٹ میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنانے کے لیے نئی شراکت داریوں پر کام کر رہی ہے۔ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ یورپ میں پہلے سے موجود آٹو موبائل پلانٹس اور پیداواری سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے گاڑیوں کی تیاری میں اضافہ کیا جائے۔

کمپنی کے سینئر حکام نے پیرس میں ایک تقریب کے دوران بتایا کہ چیری نئی فیکٹری لگانے کے بجائے موجودہ پیداواری ڈھانچے سے فائدہ اٹھانے کو ترجیح دے رہی ہے، کیونکہ اس طریقے سے وقت اور سرمایہ دونوں کی بچت ممکن ہے۔

چیری کے چیئرمین ین ٹونگیو کے مطابق کمپنی یورپ میں مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنی پیداوار کو وسعت دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کمپنی بھاری سرمایہ کاری سے پہلے موجود صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں استعمال کرنا چاہتی ہے۔

مزیدپڑھیں:نادرا کی وارننگ: شناختی کارڈ کی بروقت تجدید نہ کرانے پر جرمانے کا امکان

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس بھی ان ممکنہ ممالک میں شامل ہے جہاں چیری اپنی پیداواری سرگرمیوں کو بڑھانے پر غور کر رہی ہے، تاہم کمپنی نے اس حوالے سے کسی مخصوص شراکت دار یا ملک کا نام ظاہر نہیں کیا۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چیری یورپ میں اپنی فروخت میں تیزی سے اضافہ دیکھ رہی ہے اور اسپین میں پہلے سے موجود مشترکہ منصوبے کے ذریعے بھی اپنی پیداواری صلاحیت بڑھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں