Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سونے کی قیمتیں پھربے قابو،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

سونے(gold) اور چاندی(silver) کی قیمتوں میں ایک بار پھر زبردست اُتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے سرمایہ کاروں اور عام خریداروں دونوں کو حیران کر دیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 45 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 837 ڈالر تک جا پہنچا۔ عالمی سطح پر اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی فوری طور پر نظر آئے۔

مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 4 ہزار 500 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 858 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 866 روپے ہوگئی۔
مزیدپڑھیں:رمشا خان اور خوشحال خان نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں
چاندی بھی اس دوڑ میں پیچھے نہ رہی، فی تولہ چاندی 118 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف ایک روز قبل سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی تھی، جب فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ ایک ہزار 562 روپے پر آ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 829 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار روپے کی سطح تک گر گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں