Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

رمشا خان اور خوشحال خان نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

معروف اداکارہ رمشا خان(Ramsha Khan) اور اداکار خوشحال خان (Khushhal Khan)نے اپنی شادی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے اور اس خوشی کے موقع پر مداحوں کے ساتھ اپنی تقریبِ شادی کی تصاویر بھی شیئر کر دی ہیں۔

انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ میں دونوں فنکاروں نے اپنی نئی زندگی کے آغاز پر خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ ایک ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں اور اس پر بے حد خوش اور ممنون ہیں۔ شیئر کی گئی تصاویر میں رمشا خان سرخ عروسی لباس میں جبکہ خوشحال خان سیاہ لباس میں نظر آئے۔


اپنے پیغام میں دونوں نے مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محبت اور حمایت ان کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی نجی زندگی کے احترام کی بھی درخواست کی۔
مزیدپڑھیں:
بشریٰ بی بی کی جیل سے جلد رہائی کا امکان

یہ جوڑی پہلی بار ایک ڈرامہ سیریل میں ایک ساتھ نظر آئی تھی، جس کے بعد ان کی دوستی مضبوط ہوئی اور بعد میں انہوں نے ایک اور پراجیکٹ میں بھی ساتھ کام کیا۔ حالیہ دنوں میں رمشا خان کی جانب سے سوشل میڈیا سے وقفہ لینے اور اپنے نام میں تبدیلی کے بعد ان کی شادی کی خبروں کو تقویت ملی تھی، جس کی اب باقاعدہ تصدیق سامنے آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں