Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ڈیزل اورمٹی کے تیل کے بعد لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول بھی سستا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل(Crude oil) کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی نمایاں طور پر سامنے آئے ہیں، جہاں لائٹ ڈیزل(Light diesel) اور جیٹ فیول(Jet fuel) کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70 روپے 4 پیسے فی لیٹر کی نمایاں کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 72 پیسے سے کم ہو کر 299 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ اسی طرح جیٹ فیول بھی 23 روپے 59 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 494 روپے 71 پیسے سے کم ہو کر 471 روپے 1 پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:سونے کی قیمتیں پھربے قابو،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کی کمی کی گئی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں