Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سلطانہ بی بی کے ٹو سر کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون بن گئیں

پاکستانی کی ایک اور خاتون نے دنیا کی دوسری بلند چوٹی کو سر کرلیا، سلطانہ بی بی کے ٹو سر کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون ہیں۔ وادی ہنزہ کے گاؤں شمشال سے تعلق رکھنے والی سلطانہ بی بی نے پیر کی صبح 8 ہزار 611 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا، جس کے بعد وہ کے ٹو کو سر کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون بن گئیں۔

سلطانہ بی بی سے قبل ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرچکی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی خواتین کی ٹیم اگلے ماہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی کوشش کریں گے، اس ٹیم کے ارکان نے سدپارہ کوہ پیماہ اسکول میں اپنی ایک ہفتہ کی تربیت مکمل کی۔منتظمین کے مطابق خواتین کی 6 رکنی ٹیم میں لاہور سے انعم عزیر، شمشال سے شمع باقر اور بی بی سلطانہ، ہنزہ کے گلمت سے افزوم اور گھانچے سے دو بہنیں صدیقہ حنیف اور آمنہ حنیف شامل ہیں۔

عامرلیاقت کی بیوہ دانیہ نے دوسری شادی کرلی، شوہرکون ؟ جانیں

یہ بھی پڑھیں