Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اولمپکس،گولڈ میڈل جیتنے کے بعد چینی خاتون کھلاڑی کو شادی کی پیشکش

پیرس (نیوزڈیسک)اولمپکس میں جہاں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں شادی کی پیشکش کا سلسلہ بھی جاری وساری ، شادی کیلئے ایک دوسرے کو ہاں بھی بولی جا رہی ہے، بیڈمنٹن مکسڈ ڈبلز گولڈ میڈل جیتنے کے بعد خاتون کھلاڑی کو شادی پیشکش ،چین کی بیڈ منٹن خاتون کھلاڑی کو شادی کی پیشکش

مینز ڈبلز کے ہم وطن کھلاڑی نے کی، ہاونگ یاکیونگ نے زہینگ سیوئی کے ساتھ مل کر چین کیلئے مکسڈ ڈبلز میں گولڈ میڈل جیتا۔چین کے مینز ڈبلز کے کھلاڑی لیو یو چن نے ہاونگ یاکیونگ کو شادی کی پیشکش کی، لیو یوچن اور ہاونگ یاکیونگ مکسڈ ڈبلز پلئیرز کیساتھ عرصے سے ایک دوسرے کے دوست بھی ہیں۔

ہاونگ یاکیونگ نے شادی کی پیشکش قبول کر لی اور ہاں بول دی۔پیرس اولمپکس کے دوران ہاں بولنے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔اس سے قبل ارجنٹائن کی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑی پابلو سائمونٹ نے ہم وطن ہاکی کی کھلاڑی ماریہ کو شادی پیشکش کی، دونوں کھلاڑیوں کی اولمپک ولیج میں منگنی ہوئی۔
پیرس اولمپکس 2024: چین 11 طلائی تمغوں کیساتھ پہلی پوزیشن پر

یہ بھی پڑھیں