Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اورپی این سی اے

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور ورلڈ بینک پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں مشترکہ طور پر پاکستان کی سیاحت کو اجاگر کرنے اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان روابط پیدا کرنے کے لیے ’’سیاحت کے ذریعے قومی معیشت کی تعمیر‘‘ کے موضوع پر ایک ٹورازم ایکسپو کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس تقریب نے 20سے زائد غیر ملکی سفیر اور 400سے زائد قومی اور بین الاقوامی سیاحت کے پیشہ ور افراد ، صنعت کے ماہرین اور فیصلہ سازوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔جو تمام خیالات کا اشتراک کرنے اور پاکستا ن کی سیاحت کے لئے ایک پائیدار ترقی کا روڈ میپ تیار کرنے کے لئے جمع ہوئے۔جس میں سبز سرمایہ کاری، رابطے کو بہتر بنانے، قدرتی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر توجہ دی گئی تھی۔ اس کا مقصد اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تبدیلی آمیز مکالمے کو فروغ دینا، ہم آہنگی پیدا کرنا اور سیاحت کے بدلتے ہوئے منظر نامے میں مواقع سے فائدہ اٹھانا شامل تھا۔تقریب میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور صنعت کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے کامیاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈلز کا بھی جائزہ لیا گیا۔صوبائی محکمہ سیاحت نے شرکاء کو اپنے صوبوں میں سیاحتی مقامات اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
اس تقریب میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان بطور مہمان خصوصی، وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات اور آثار قدیمہ سندھ سید ذوالفقار علی شاہ اور ایڈیشنل سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن حماد شمیمی نے شرکت کی۔رانا مشہود احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ کانفرنس کے شرکاء اور اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے دی گئی تمام تجاویز وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے تاکہ سیاحت کے شعبے میں درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت پاکستان سیاحت کے فروغ کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور اس سلسلے میں آنے والے دنوں میں حکومت دو پائلٹ پراجیکٹس لا رہی ہے جن میں اسلام آباد کے لیے ڈبل ڈیکر بسیں اورماحول اور موسم کی مناسبت سے سیاحت کے فروغ کے لئے شکرپڑیاں میں ایک چھوٹے گاؤں کی تعمیر شامل ہے۔پاکستان، جو کہ بھرپور تاریخ، متنوع ثقافت اور دلکش قدرتی حسن کی سرزمین ہے، سیاحوں اور ایڈونچر کے متلاشیوں کے لیے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے۔ شاہی قراقرم پہاڑوں سے لے کر وادی سندھ کی قدیم تہذیب تک، ہمارا ملک تجربات کا ایک خزانہ ہے جو دریافت ہونے کے منتظر ہے۔ موجودہ حکومت ملک بھر میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے پرعزم ہے اور تمام صوبوں میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ پاکستان کے لوگوں کے لیے سماجی و اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اس شعبے کی پائیدار اور ماحول دوست ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ’’یہ تمام کوششیں عالمی سطح پر ایک سیاح دوست ملک کے طور پر پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوں گی۔ اس بات پربھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے ایک مکمل وزارت کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے سیاحت کے فروغ میں مدد دینے کے لئے ویزا پالیسیوں اور بین الاقوامی سیاحوں کے لئے NOCs کی شرط کو آسان بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ اس سمپوزیم میں مختلف موضوعات پر چار مختلف پینل مباحثے بھی شامل تھے۔ تقریب سے ورلڈ بینک پاکستان کی نمائندہ کرن افضل نے بھی خطاب کیا اور ورلڈ بینک پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیاگیا، جبکہ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو سووینئرز پیش کیے گئے تھے۔
پاکستان نے ورلڈ اکنامک فورم کے ٹریول اینڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ انڈیکس2024 ء میں اپنی رینکنگ کو بہتر کیا ہے اور 101 نمبر پر چلا گیا ہے۔پی ٹی ڈی سی، صوبائی محکمہ سیاحت، نجی شعبے کے شراکت داروں، سیاحتی تعلیمی اداروں اور ورلڈ بینک جیسے ترقیاتی شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں نے سیاحت کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔حال ہی میں اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے (یو این ڈبلیو ٹی او) نے بھی سیاحت کے شعبے میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کیا ۔ ملک میں گزشتہ سال کے مقابلے میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 115 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کووڈ19- کے بعد ایک مثبت تبدیلی ہے۔ پی ٹی ڈی سی نے گزشتہ سال کے دوران چھ بڑے عالمی سیاحتی ایونٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جیسے ورلڈ ٹریول مارٹ لندن، آئی ٹی بی برلن، نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو، عربین ٹریول مارٹ دبئی، سیول ٹریول مارٹ کوریا اور ٹریول مارٹ۔ ویتنام، غیر ملکی ٹور آپریٹرز کے ساتھ ضروری رابطوں کو فروغ دے رہاہے۔عالمی اور قومی سطح پر ملک کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی سیاحت کے فروغ کی مہم،سلام پاکستان کا آغاز کیا گیا ہے۔
نیشنل ٹریول اینڈ ٹورازم مسابقتی انڈیکس (NTTCI) پر پی ٹی ڈی سی کے اقدامات اور سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کی ترقی نے بھی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کی کوالٹی انشورنس کے لیے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ زائرین کی حفاظت کو بہتر بنانے، باقی دنیا کے ساتھ پاکستان کا فضائی رابطہ بڑھانے، معیاری سیاحتی انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری کرنے، سیاحت میں آئی سی ٹی (انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) کو اپنانے کے علاوہ عالمی ٹریول اینڈ ٹورازم انڈیکس میں پاکستان کی ترقی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہنر مند انسانی وسائل کے مناسب استعمال کو یقینی بنانے کی سخت ضرورت ہے۔تعاون، جدت اور سبز سرمایہ کاری کے لئے مضبوط عزم کے ذریعے،پاکستان اب اپنی وسیع سیاحتی اور اہم سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ یہ سمپوزیم یقینی طور پر ٹھوس نتائج پیدا کرے گا، بشمول سٹرٹیجک فریم ورک، پالیسی سفارشات اور باہمی تعاون پر مبنی اقدامات جو پاکستان میں سیاحت کی معیشت کی پائیدار ترقی میں بہت زیادہ معاون ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں