پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان تاریخی، سیاسی، اور ثقافتی تعلقات ہیں جو کئی دہائیوں سے قائم ہیں۔ ان تعلقات کی مضبوطی میں عرب سربراہ کانفرنس کی ایک اہم حیثیت ہےجس میں پاکستان نےہمیشہ فعال اورمثبت شرکت کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت نے اس فورم پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کرنے اور عرب دنیا کےساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی اپنائی ہے۔عرب سربراہ کانفرنس، جسے عرب لیگ کی سربراہی اجلاس بھی کہا جاتا ہے، عرب دنیا کے تمام ممالک کے سربراہان اور حکومتی نمائندوں کی ایک ملاقات ہے۔ اس فورم کا مقصد سیاسی، اقتصادی، سماجی، اور ثقافتی مسائل پرمشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام، اقتصادی ترقی، اور مشترکہ مفادات کو فروغ دیا جا سکے۔ عرب لیگ کی اس کانفرنس میں دنیا کے اہم مسائل پر عرب دنیا کے موقف کو متحدہ طور پر پیش کیا جاتا ہے اور عرب ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کیے جاتے ہیں۔پاکستان کا عرب لیگ کے ساتھ ایک طویل اور گہرا تعلق ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ عرب ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو سیاسی، اقتصادی، اور سفارتی سطح پر مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے، اور اس سلسلے میں عرب سربراہ کانفرنس ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔ پاکستان کی عرب دنیا کے ساتھ تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں، اور پاکستان نے اس فورم پر مختلف عالمی مسائل پر اپنے موقف کو اجاگر کیا ہے، خاص طور پر کشمیر اور فلسطین کے مسائل پر۔وزیر اعظم شہباز شریف نے جب سے حکومت سنبھالی، ان کی پالیسیوں میں عرب دنیا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دی گئی۔
وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے عرب سربراہ کانفرنس میں فعال اور مثبت شرکت کی ہے، جس نے پاکستان کے لیے عرب دنیا کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس اس بات کا قوی تجربہ ہے کہ وہ کس طرح عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کو اجاگر کریں اور عرب دنیا کے ساتھ اپنے روابط کو فروغ دیں۔ ان کی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان عرب ممالک کے ساتھ نہ صرف سیاسی تعلقات میں مزید بہتری لائے بلکہ اقتصادی تعلقات بھی مستحکم ہوں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ پاکستان کے لیے عرب دنیا کے ساتھ اقتصادی تعلقات ایک اہم ستون ہیں۔ عرب ممالک، خصوصا سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی تعلقات کی تاریخ کافی طویل ہے۔ شہباز شریف نے عرب سربراہ کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور عرب دنیا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور پاکستان عرب ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے تیار ہے، جن میں توانائی، زرعی شعبہ، اور صنعت شامل ہیں۔شہباز شریف نے عرب دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، خاص طور پر توانائی کے شعبے میں جہاں پاکستان کو بحران کا سامنا ہے اور پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے عرب ممالک کی مدد کی ضرورت ہے، اور اس مقصد کے لیے مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عرب دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے بڑھنے سے پاکستان کو نہ صرف اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کشمیر اور فلسطین کے مسائل ہمیشہ اہمیت رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عرب سربراہ کانفرنس میں پاکستان کے ان مسائل پر موثر انداز میں بات کی۔ فلسطین اور کشمیر کے عوام کے حقوق کا دفاع پاکستان کی قومی پالیسی کا حصہ ہے اور پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے اور عرب دنیا سے اس کے حوالے سے مزید تعاون کی توقع رکھتا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا فلسطین کا مسئلہ عرب دنیا کے لیے ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرے۔ وزیراعظم نے عرب ممالک سے درخواست کی کہ وہ اس مسئلے کو عالمی فورمز پر اجاگر کریں اور بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کا احترام کرے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے عرب سربراہ کانفرنس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ پاکستان نے اس فورم پر نہ صرف اپنی داخلی سیاست اور اقتصادی چیلنجز پر بات کی بلکہ عالمی مسائل پر بھی عرب دنیا کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان عالمی سطح پر امن، استحکام، اور ترقی کے لیے پرعزم ہے اور وہ عرب دنیا کے ساتھ مل کر ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔وزیر اعظم نے خاص طور پر عالمی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔
(جاری ہے)