Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

تاریخ کی نئی کروٹ اور پاکستان کا مقام

(گزشتہ سے پیوستہ)
چین نے پہلی بارواضح اعلان کیاکہ تائیوان کوچین میں شامل کرنے کاوقت قریب ہے،تائیوان ہماراہے اورہم اسے لے کررہیں گے۔اپنی بحری وفضائی طاقت کے مظاہرے نے دنیاکویہ باورکرادیاکہ اب مشرقی ایشیامیں کوئی فیصلہ ہماری مرضی کے بغیرنہیں ہوگا۔یوں طاقت کامحورمغرب سے مشرق کی جانب کھسک رہاہے۔اپنی بحری اورفضائی طاقت دکھاکر چین نے دنیاکوباورکرادیاکہ اب مشرق اپنے قدموں پرکھڑاہے اورطاقت کاتوازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہاہے۔
دنیانے دیکھ لیاکہ مشرق کی لہریں اب طوفان بن رہی ہیں۔طاقت کامرکزمغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہاہے۔اپنی فضائی وبحری طاقت کابے مثال مظاہرہ کرکے واضح کر دیا کہ اب طاقت کامحورمغرب سے مشرق کی جانب منتقل ہورہاہے۔اپنی فضائی وبحری طاقت کابے مثال مظاہرہ کرکے واضح کردیاکہ اب طاقت کامحورمغرب سے مشرق کی جانب منتقل ہو رہا ہے اورچین نے ثابت کردیاکہ اب ایشیاکی ہوارخ بدل رہی ہے۔
سعودی عرب کے بعدوزیراعظم پاکستان کا برطانیہ کادورہ محض رسمی نوعیت کانہیں،بلکہ غیرمعمولی اہمیت رکھتاہے۔پاکستانی وفدکا برطانیہ پہنچنامحض روایتی سفارتکاری نہیں بلکہ عالمی سطح پراپنی موجودگی کو اجاگر کرنے کی ایک نئی حکمت عملی اورایک نئی سفارتی پیش بندی ہے۔پاکستان کابرطانیہ کاسفردراصل عالمی تخت وتاج کویہ بتانے کے لئے ہے کہ ہم صرف مشرق ہی کے نہیں،مغرب کے دروازوں پربھی اپنی موجودگی کااعلان کرتے ہیں۔تاہم یہ دورہ یورپ میں پاکستان کی حیثیت کونئے زاویوں سے اجاگرکرے گا۔ اگرچہ صدرٹرمپ وہاں پہلے سے موجودہیں مگران کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات فی الحال متوقع نہیں۔تاہم یہ دورہ برطانیہ اور یورپ میں ایک نئے مکالمے کی راہ ہموارکرے گا۔تاہم دنیاکی نظریں اس دورے پرجمی ہوئی ہیں۔
برطانیہ کے بعداقوام متحدہ کااجلاس عالمی سیاست کاوہ میدان ہے جہاں پاکستان اپنی بات براہِ راست پوری دنیاکے سامنے رکھے گا۔یہ وہ مقام ہے جہاں پاکستان اپنی پکارپوری دنیاتک پہنچائے گا۔یہاں پاکستان کاپیغام دنیاکے ایوانوں میں گونجے گا۔ اگر صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تویہ ملاقات عالمی سیاست کے ایک نئے باب کی ابتداہوسکتی ہے۔ ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ عالمی طاقتوں کے توازن پربھی اثراندازہوسکتی ہے۔
اگریہ ملاقات ہوئی تووہ صرف دوافرادکی ملاقات نہ ہوگی،بلکہ دونظاموں،دومستقبلوں اوردو راستوں کامکالمہ ہوگا۔یہ ملاقات عالمی سیاست کے نئے رخ کاتعین کرسکتی ہے جہاں ٹرمپ ایک مرتبہ پھرپاک بھارت جنگ میں سیزفائرکاکریڈٹ لیکردنیاکوبتانے کی کوشش کریں گے کہ کس طرح انہوں نے خطے کوایٹمی جنگ سے محفوظ رکھنے میں مددکی۔
دنیاتیزی سے نئے سیاسی اورعسکری اتحادوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔مغرب کی گرفت کمزورہورہی ہے اورمشرق میں ایک نیامرکزِ قوت ابھررہاہے۔اس سارے منظرنامے میں پاکستان ایک فیصلہ کن مقام پرکھڑاہے۔ایک طرف وہ عالم اسلام کاعسکری محورہے۔ دوسری طرف وہ ایشیائی بلاک(چین،روس)کے لئے ایک کلیدی کھلاڑی ہے اورتیسری طرف مغرب اس کونظراندازکرنے کی پوزیشن میں نہیں۔یوں پاکستان کی پالیسی،قیادت اورفیصلے آئندہ کئی دہائیوں کی عالمی سیاست کارخ متعین کرنے والے ہیں۔سوال یہ نہیں کہ پاکستان کہاں کھڑاہے،بلکہ یہ ہے کہ دنیاکومستقبل میں کہاں کھڑاہوناپڑے گا؟
اے اہلِ وطن وقت کی کروٹیں بدل رہی ہیں۔دنیابدل رہی ہے۔مشرق کاسورج طلوع ہورہا ہے۔ پاکستان اس سورج کی کرن ہے۔ دنیاکے بڑے بڑے قلعے لرزرہے ہیں۔ مشرق کاسورج طلوع ہو رہا ہے اورمغرب کی روشنی ماندپڑرہی ہے۔پاکستان، جوکبھی ایک خطے کی چھوٹی سی ریاست سمجھاجاتاتھا،آج عالم اسلام کاقلعہ ہے،مشرقی اتحادکامحور ہے ، اورعالمی سیاست کی نئی تقدیرلکھنے والاہاتھ ہے۔یادرکھو سوال یہ نہیں کہ دنیاپاکستان کے ساتھ کیاکرے گی،سوال یہ ہے کہ پاکستان دنیاکے ساتھ کیاکرنے جارہاہے اوراللہ کے دین کے لئے کیا کرنے جارہاہے؟مگرہمیں خوف نہیں کیونکہ ہمیں اپنے رب کاوعدہ یادہے: اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں آ سکتا۔ (العمران:160)
پاکستان آج عالمِ اسلام کاقلعہ ہے،ایشیائی بلاک کامحورہے،اورعالمی سیاست کانیامعمارہے۔
یادرکھیں!دنیاکی سیاست تیزی سے نئے موڑلے رہی ہے۔مشرق کی قوتیں ایک نئے اتحادکی جانب بڑھ رہی ہیں۔پاکستان،جوکبھی محض ایک خطے کی ریاست سمجھاجاتاتھا،آج عالم اسلام کے محورکے طورپر ابھر رہاہے۔سوال یہ ہے کہ مغرب کے ایوانِ اقتدار اس بدلتی صورتِ حال کوکیسے دیکھیں گے؟کیاوہ مزاحمت کریں گے یانئے توازنِ طاقت کوتسلیم کرکے اپنی پالیسیوں کوازسرنومرتب کریں گے ؟
اے اہلِ وطن!آج ہم اس وقت میں کھڑے ہیں جب دنیاکے نقشے بدل رہے ہیں،جب مشرق کاسورج طلوع اورمغرب کی روشنی مدھم ہو رہی ہے۔ پاکستان،جوکبھی ایک خطے کی چھوٹی ریاست تھا،آج عالم اسلام کاقلعہ،مشرقی اتحادکامحوراورعالمی سیاست کی نئی تقدیر لکھنے والاہاتھ ہے۔قرآن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے:
ہمت نہ ہارو، غم نہ کرو، تم ہی غالب رہو گے اگر ایمان رکھتے ہو(العمران:139)
اب وقت آگیاہے کہ ہم اپنے ایمان کوتلواراوراپنے اتحادکوڈھال بنائیں،اوراس عہدپرقائم رہیں کہ کوئی طاقت ہمارے اتحادکوتوڑنہ سکے، کوئی سازش ہمیں بانٹ نہ سکے۔
اہلِ وطن!وقت بدل رہاہے۔پاکستان،مشرق سے طلوع ہونے والے سورج کی پہلی کرن ہے۔ یہودوہنودکے ایوان لرزرہے ہیں،لیکن ہمیں ڈر نہیں۔ ہمیں اپنے رب کا وعدہ یاد ہے۔ہم پرلازم ہے کہ ہم ایمان والوں کی مدد کریں۔(الروم:47)
پاکستان آج عالمِ اسلام کا قلعہ ہے، مشرقی بلاک کا محور ہے، اور مستقبل کی تاریخ کا معمار ہے۔
یادرکھو!اگرہم نے اللہ کے دین کوتھام لیاتو آسمان کی قوتیں ہماری مددگارہوں گی۔فرشتے ہماری صفوں میں اتریں گے۔اوروہی منظرپھر دہرایاجائے گاجوکبھی بدرکے دن دہرایاگیاتھا۔
اے اہلِ وطن وقت آگیاہے کہ ہم اپنے ایمان کو تلواراورسینوں کوڈھال بنائیں۔یہ عہدکریں کہ کوئی طاغوتی طاقت ہمارے اتحادکوتوڑنہ سکے۔کوئی سازش ہمیں تقسیم نہ کرسکے۔ یادرکھو!اگرہم نے اللہ کے دین کوتھام لیاتوآسمان کی قوتیں ہماری مددگارہوں گی۔فرشتے ہماری صفوں میں اتریں گے اوروہی منظر پھر دہرایاجائے گاجوکبھی بدرکے دن دہرایاگیا تھا ۔اے اللہ ہمیں وہی غیرت دے جوعمرؓکوعطاکی گئی۔ہمیں وہی حکمت دے جوعلیؓ کوبخشی گئی۔ہمیں وہی شجاعت دے جوخالدؓکے دل میں ڈالی گئی۔اے اللہ پاکستان کوامت کاقلعہ بنا دے۔اے اللہ ہماری افواج کوتیرے دین کاعلمبرداربنادے۔اے اللہ اس سرزمین کواسلام کی نشاِ ثانیہ کامرکزبنادے۔آمین یارب العالمین۔

یہ بھی پڑھیں