Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

انسان روح، نفس، دل، دماغ اور جسم کی پاکیزگی

انسان کا سب سے بڑا بحران یہ نہیں کہ وہ دنیا کو نہیں جانتا، بلکہ یہ ہے کہ وہ خود کو نہیں جانتا۔کبھی وہ جسم کو اپنا اصل سمجھ لیتا ہے،کبھی دماغ کو،کبھی خواہش کو،اور کبھی روح اور نفس کو ایک ہی شے گمان کر لیتا ہے۔مولانا رومیؒ، شمسِ تبریزؒ، امام غزالیؒ اور ابنِ عربی اس نکتے پر متفق ہیں کہ انسان کی اصل گمراہی روح، نفس، دل اور دماغ کے فرق کو نہ سمجھنے سے پیدا ہوتی ہے۔ روح امرِ ربی، ازلی نورقرآن اعلان کرتا ہے۔ روح اللہ کا امر ہے، مخلوق کی ایجاد نہیں،وہ نہ نیک ہے نہ بد،نہ اس پر حساب ہے،نہ اس میں تضاد۔ابنِ عربی کے مطابق روح انسان میں حق کی نسبت ہے،جو ہمیشہ اپنے اصل کی طرف متوجہ رہتی ہے۔روح کو بدلا نہیں جاتا،کیونکہ وہ پہلے ہی نور ہے۔روح،ازلی نور (اللہ کی نسبت)حیات و شعور کا سرچشمہ نفس میدانِ امتحان، انسانی ذمہ داری نفس وہ مقام ہے جہاںخواہش، خوف، غرور، محبت اور انتخاب جمع ہوتے ہیں۔قرآن نفس کو آزمائش کا مرکز قرار دیتا ہے اور اس کے تین بنیادی درجے بیان کرتا ہے۔
نفسِ امارہ،نفسِ لوامہ نفسِ مطمئنہ ڈاکٹر مصطفی محمود کے مطابق انسان کی اصل جنگ روح سے نہیں بلکہ نفس سے ہے۔شمسِ تبریز فرماتے ہیں،جب تک نفس حاکم ہے، حقیقت پردے میں رہتی ہے۔نفس، آزمائش (کشمکش) تزکیہ یا فساددماغ آلہ فہم، مادی دنیا کا نقشہ سائنس دماغ کو شعور کا مرکز کہتی ہے،مگر خود تسلیم کرتی ہے کہ شعور دماغ میں کہیں موجود نہیں۔قرآن کہتا ہے:
عقل ایک نورانی عطیہ ہے،محض نیورونز کا مجموعہ نہیں۔دماغ معلومات جمع کرتا اور تجزیہ کرتا ہے،مگر فیصلہ وہ نہیں کرتا۔ دماغ، آلہ فہم تجزیہ ،علمِ ظاہردل ، آئینہ حق، مرکزِ ایمان قرآن فہم کو دل سے جوڑتا ہے، دل محض جسمانی عضو نہیں،بلکہ ایمان، نیت، یقین اور بصیرت کا مقام ہے۔رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا،جسم کا سب کچھ دل کی درستگی یا خرابی پر موقوف ہے۔رومی کے نزدیک دل وہ مقام ہے جہاں روح اور نفس کی جنگ کا فیصلہ ہوتا ہے۔دل: آئینہ حق (ایمان و وجدان ) مرکزِ نیتباطنی ترتیب ، قرآنی نقشہ قرآن انسان کے باطن کو ایک مربوط نظام کے طور پر پیش کرتا ہے، روح الہام دیتی ہے دل سمجھتا ہے دماغ تجزیہ کرتا ہے جسم عمل کرتا ہے جب یہ ترتیب درست رہے توعلم حکمت بن جاتا ہے اور جب یہ ترتیب الٹ جائے توعلم غرور اور اندھا پن پیدا کرتا ہے۔
روحانی ہم آہنگی، اصل کمال جب دل یاد کرے،دماغ سمجھے اور روح رہنمائی کرے تو انسان بصیرت پا لیتا ہے۔امام غزالیؒ فرماتے ہیںتزکیہ کے بغیر علم ایسا ہے جیسے روشنی کے بغیر آنکھ ،ذکر: دل کی غذافکر، دماغ کی تربیت خاموشی، روح کی زبان پرہیزگاری، نفس کی پاکیزگی، ورنہ بیمار دل، پریشان دماغ قرآٓن خبردار کرتا ہے جب دل بند ہو جائے تو عقل بند ہو جاتی ہے اور جب عقل بند ہو جائے تو انسان قید میں آ جاتا ہے اور گناہ و فواحش ا شار اور نامراد خواہ وہ علم میں کتنا ہی آگے کیوں نہ ہو،عمل اور حق سے دور۔ مملکتِ محبت کا پیغام ڈیجیٹل شور، مصنوعی ذہانت اور تیز رفتار دنیا میںسب سے بڑی بیداری دل کی طرف واپسی ہے اور گناہ سے بچنا۔ عقل کو دل کا خادم بنائو،دل کو روح کے تابع اور روح کو خالق کے حضور جھکا دو۔ نفس کو گناہ بچا لو رومیؒ کہتے ہیں، تمہارا دل سمندر ہے، خود کو اس کی گہرائی میں تلاش کرو۔جامع خلاصہ نفسِ امارہ کو نفسِ مطمئنہ تک لے جانے کے لئے۔ ایمان کامل ضروری ہے۔ اس کے لئے مراقبہ، استغفار و تسبیح،ذکر و دعا اور نماز کی پابندی ضروری ہے۔گناہ اور فحاشی سے دوری،حرام و حلال کی تمیز ضروری،روحانی توازن کی بنیاد ہے۔روح، ازلی نورنفس، آزمائش دل، آئینہ حق دماغ، آلہ عقل و فہم جب یہ چاروں ہم آہنگ ہو جائیں تو انسان زمین پر اللہ کا نائب بنتا ہے،شرف و کرامت پاتا ہے اور حقیقی دلی سکون نصیب ہوتا ہے۔ حق کا راستہ خلوص نیت اور عمل صالح سے ہی ملتا ہے اور وفاداری سے قائم رہنے سے مشروط ہے۔ ورنہ منافقت کادھوکہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں