Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

ترک قوم کے عظیم ہیروز میں ایک روشن چراغ ستچو امام

تاریخ شاندار عظمت قوم کا واقعہ ‘ایک امام مسجد جو دودھ بھیج کر گزارا کرتا تھا۔ ایک قوم کی اللہ کی عطا کردہ قوت، شرف، ایمان اور کبھی سر نہ جھکانے والا حوصلہ۔
ترک قوم تاریخ کے ہر دور میں سر جھکانے کے بجائے عزت کے ساتھ مزاحمت کرنے والی قوم رہی ہے۔ وسطیٰ ایشیاء کے میدانوں سے لے کر اناطولیہ تک، ملازگرت سے چناق قلعہ تک، یہ ایک طویل اور درخشاں سفر ہے جو بہادری، غیرت اور پختہ ایمان سے عبارت ہے۔ یہ تاریخ صرف عسکری فتوحات کی نہیں بلکہ اخلاق، وقار اور انسانی عزت کے دفاع کی تاریخ بھی ہے۔ترک قوم کی بنیاد میں شرف شامل ہے۔ یہ شرف خاندان، عورت، ایمان، حیاء اور انسانی وقار کے احترام سے تشکیل پاتا ہے۔ جب یہ اقدار خطرے میں پڑ جائیں تو مزاحمت کوئی سیاسی انتخاب نہیں رہتی بلکہ ایک اخلاقی فریضہ بن جاتی ہے۔ اسی روح کی ایک درخشاں مثال عثمانی دور کے آخری زمانے اور تحریکِ آزادی کے آغاز میں سامنے آئی ایک عظیم نام کی صورت میں، ستچو امام۔
اشغال کی تاریکی اور عزت پر حملہ پہلی جنگِ عظیم کے بعد سلطنتِ عثمانیہ عملی طور پر ختم ہو چکی تھی اور اناطولیہ کے کئی شہر غیر ملکی قبضے میں آ گئے تھے۔ 1919ء میں ماراش جو آج قہرمان مرعش کہلاتا ہے فرانسیسی افواج کے قبضے میں آ گیا۔ یہ قبضہ محض عسکری کنٹرول نہ تھا بلکہ تہذیبی اور روحانی غلبے کی کوشش بھی تھی۔شہر کی گلیوں میں ایسے رویے سامنے آنے لگے جو عوامی اقدار کی صریح توہین تھے۔ ان میں سب سے زیادہ دل دہلا دینے والا واقعہ اوزونولوک کے علاقے میں پیش آیا۔ حمام سے نکلنے والی مسلمان عورتوں کے پردے پر ہاتھ ڈالا گیا اور ان کی چادریں زبردستی ہٹانے کی کوشش کی گئی۔ یہ صرف چند عورتوں کی بے حرمتی نہ تھی بلکہ ترک قوم کے ایمان، عصمت اور غیرت پر کھلا حملہ تھا۔
اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والا ایک مقامی شخص وہیں گولی کا نشانہ بنا اور شہید ہو گیا۔ گلی میں بہتا ہوا خون ایک شہر کے ضمیر کو جھنجھوڑ گیا۔ خاموشی اب ذلت کے مترادف ہو چکی تھی۔خاموشی کو مسترد کرنے والا ایک امام ستچو امام بظاہر ایک عام انسان تھے، مگر ان کا ضمیر زندہ تھا۔ دودھ بیچ کر روزی کمانے والے اس سادہ امام نے اس واقعے کو ایک معمولی حادثہ نہیں سمجھا۔ وہ جان گئے تھے کہ یہ ایک حد پار کرنے کی کوشش ہے اور جہاں عزت پامال ہو، وہاں خاموشی دراصل غلامی ہوتی ہے۔انہوں نے اپنا ہتھیار اٹھایا اور قابض افواج کے خلاف قدم بڑھایا۔ ان کی فائر کی گئی گولی محض ایک عسکری کارروائی نہ تھی بلکہ ترک قوم کی طرف سے ایک اعلان تھی، ہم زندہ ہیں، ہم بے غیرت نہیں۔ اسی لئے ستچو امام کی گولی ماراش کی مزاحمت اور اناطولیہ کی تحریکِ آزادی کی علامت بن گئی۔
یہ عمل ذاتی انتقام نہ تھا بلکہ ایک اجتماعی ضمیر کی صدا تھا۔ایک چنگاری سے عوامی بغاوت تک ستچو امام کے اس اقدام نے ماراش کے عوام پر گہرا اثر ڈالا۔ خوف نے ہمت کا لباس اوڑھ لیا، بکھرا پن اتحاد میں بدل گیا۔ مرد، عورتیں، نوجوان اور بزرگ سب اپنے شہر، اپنے ایمان اور اپنی عزت کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے۔ انتہائی محدود وسائل کے باوجود یہ عوامی مزاحمت آخرکار کامیاب ہوئی اور قابض افواج شہر چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں۔ ماراش ان اولین شہروں میں شامل ہوا جنہوں نے اپنی قوتِ ارادی سے آزادی حاصل کی۔ اسی عظیم قربانی کے اعتراف میں ترکی کی قومی اسمبلی نے اس شہر کو قہرمان (ہیر)کا خطاب عطا کیا۔یہ بہادری کسی محل یا فوجی ہیڈکوارٹر میں نہیں، بلکہ مساجد، گھروں اور دلوں میں جنم لے چکی تھی۔
ستچو امام کی میراث ستچو امام کا نام آج محض تاریخ کی ایک سطر نہیں۔ وہ ترک قوم کے کردار کی علامت ہیں۔ ان کی ذات میں ایمان، وقار، شجاعت اور اخلاق یکجا نظر آتے ہیں۔وہ ہمیں یہ سبق دیتے ہیں،جب عزت پامال ہو تو غیرجانبداری ممکن نہیں۔جب ایمان کی توہین ہو تو خاموشی فضیلت نہیں اور جب عورت کی عصمت پر حملہ ہو تو کھڑا ہونا فرض بن جاتا ہے۔اسی لئے ستچو امام صرف ماضی کے نہیں بلکہ حال اور مستقبل کے بھی معلم ہیں۔
اللہ کی عطا کردہ قوت، ترک قوم کی روحترک قوم کی استقامت کوئی اتفاق نہیں۔ یہ صدیوں میں تشکیل پانے والی ایک روح کا نتیجہ ہے۔ ایمان سے جنم لینے والی جرات، عدل سے متوازن طاقت اور شرف سے محفوظ شناخت۔تاریخ گواہ ہے کہ ترک قوم شکست کے لمحوں میں بھی مکمل طور پر نہیں ٹوٹی۔ اس نے ہر بار خود کو سنبھالا، دوبارہ اٹھ کھڑی ہوئی۔ کیونکہ اس قوم کے لیے زندگی کا مطلب صرف زندہ رہنا نہیں بلکہ عزت کے ساتھ زندہ رہنا ہے۔ستچو امام نے بھی یہی کیا، عزت کے ساتھ جینے کے حق کا دفاع۔
وقت سے ماورا ایک علامت آج کی دنیا میں اقدار کو مٹایا جا رہا ہے، شناختیں دھندلائی جا رہی ہیں، اور ایمان کو مذاق بنایا جا رہا ہے۔ ایسے دور میں ستچو امام کی کہانی اور زیادہ معنویت اختیار کر جاتی ہے۔وہ ہمیں یاد دلاتے ہیں،قوموں کی اصل طاقت ہتھیاروں میں نہیں، ضمیر میں ہوتی ہے۔حقیقی ہیرو وہ نہیں جو منصب رکھتا ہو، بلکہ وہ ہے جو اخلاق پر قائم ہو اور حقیقی فتح خوف پر قابو پانے سے حاصل ہوتی ہے۔اسی لئے ستچو امام کو صرف یاد نہیں کیا جاتا بلکہ احترام کے ساتھ سلام پیش کیا جاتا ہے۔کیونکہ وہ ترک قوم کی اس غیرت کا نام ہیںجو کبھی سر نہیں جھکاتی۔

یہ بھی پڑھیں