Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آج 11ستمبر آپ کا دن کیسا رہے گا؟ جانئے

اسلام آباد ( اوصاف نیوز) آج بروز جمعرات ۱۱ستمبر ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جو بات پریشان لگ رہی ہے اس کا حل ان شاءاللہ آج ہی مل جائے گا اور جس بھی مقصد کے لئے رقم درکار ہو گی اس کا بندوبست ہونے کا امکان ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کا حق ان شاءاللہ آپ کو ضرور ملے گا پریشان نہ ہوں، اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ ضرور ایسے اسباب پیدا کرے گا کہ سب کچھ بدل جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دِنوں قریب ہے اس سے دور رہیں اور اپنی عزت، مال اور راز کی حفاظت آج کل بہت ضروری ہے اور یہ سب اوپن ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
نوکری پیشہ لوگوں کے لئے اچھی خبر ہے اور جس بھی انکوائری مقدمے وغیرہ کا شکار ہیں ان شاءاللہ اس میں سے نکل آئیں گے، کاروباری معاملات میں بھی بہترہوگئے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو روزانہ کے حساب میں اچھی خبریں ملیں گی،ان میں آپ کےلئے بہت کچھ ہے،آپ نے اگر اس اچھے وقت کو گنوا دیا تو بڑا پچھتاوا ہو گا اس لئے حالات کو سمجھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ہر طرح کی بندش، جادو ٹونہ وغیرہ کے اثرات سے آزاد ی ملے گئی آپ اب کھل کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر سکتے ہیں اس میں ان شاءاللہ آپ کےلئے فائدہ چھپا ہوا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ نے چاہا تو آج صحت، بندش اور دیگر معاملات کے حوالے سے بہتر محسوس کرے گئے، آپ جس کوشش میں کافی دنوں سے لگے ہوئے تھے اُس میں کامیابی ملنے کی امیدہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر رہے ہیں آپ کو اب ان معاملات سےخود کو دور رکھنا ہو گا ورنہ آپ اس کی براہ راست زد میں آ سکتے ہیں ۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کچھ معاملات اب غور طلب ہیں آپ کو اُس طرف سے فائدہ ملنے کی امید ہے جو ذہن میںبھی نہ تھا اور گھریلو ماحول میں بھی کافی بہتری ملنے کا امکان ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج کسی بھی کام کی حامی نہ بھریں،تھوڑا انتظار کر لیں حالات ایسے نہیںہیںکہ آپ اپنی من مانی کرے اس وقت تو حالات کے مطابق قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کسی بھی ایسے معاملے میں نا آئیں جو قانونی ہو اور غیر شرعی ہو، اس میں بہت نقصان کا خطرہ ہے،آپ صرف سیدھا چلیں، چند دن دوستوں سے بھی دور ہی رہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
خرابی باہر نہیں ہے، خرابی آپ کے اندر ہے اور اس کو درست کرنا بہت ضروری بھی ہے، اس وقت آپ نے بہت سے معاملات سے توبہ کرنیہے تاکہ اللہ کی مدد شامل ِ حال ہو۔

مزید پڑھیں :

یہ بھی پڑھیں