دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت ایک ایسی لڑکی ہے جو اب بھی کالج میں زیرتعلیم ہے۔
جی ہاں واقعی امریکی جریدے فوربز کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لیویا ویگوٹ دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی ہیں۔ویسے دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی بننے میں لیویا ویگوٹ کا اپنا کوئی کمال نہیں۔
یہ اعزاز انہیں خاندان سے ورثے میں ملنے والی دولت کی وجہ سے ملا ہے۔
کالج میں زیر تعلیم لیویا ویگوٹ ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز (3 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) دولت کی مالک ہیں۔
مزید پڑھیں: دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص کا انتقال ہو گیا،دیکھیں تفصیل
اتنی دولت کی مالک ہونے کے لیے انہیں اپنے آنجہانی دادا کا شکر گزار ہونا چاہیے جن کی برقی مصنوعات بنانے والی کمپنی WEG میں لیویا ویگوٹ کا کچھ حصہ ہے۔
لیویا ویگوٹ اور ان کی 26 سالہ بہن ڈورا ویگوٹ دونوں اس کمپنی کے 3، 3 فیصد حصص کی مالک ہیں۔
یہ کمپنی 135 سے زائد ممالک میں برقی مصنوعات برآمد کرتی ہے مگر دونوں بہنوں کا اسے چلانے میں کوئی کردار نہیںدرحقیقت اس کمپنی سے جڑے مزید 28 افراد بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہیں جن میں سے کچھ لیویا ویگوٹ کے رشتے دار بھی ہیں۔


