Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

پرندے کا لائیوپروگرام کے دوران براڈ کاسٹر پر حملہ

لندن(نیوزڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے ایمنڈا کیلر پر ڈبلیو ایس ایف ایم ریڈیو پر اپنا پروگرام نشر کرنے کے دوران پرندےنے براڈ کاسٹر پر وقت حملہ کر دیا ۔پرندے کے حملے سے براڈ کاسٹر کے ہاتھ سے خون بہہ رہا تھا، اس دوران براڈ کاسٹر نے بغیر کسی تبدیلی کے اپنا پروگرام جاری رکھا اور حاضرین سے گفتگو جاری رکھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے ایمنڈا کیلر پر ڈبلیو ایس ایف ایم ریڈیو پر اپنا پروگرام نشر کرنے کے دوران پرندے نے حملہ کیا جس سے ان کا ہاتھ خون بہہ گیا۔

میزبان نے کوہوسٹ برینڈن جونز کے ساتھ اپنے پروگرام “Jonesy & Amanda” کے دوران بات چیت جاری رکھی اور کہا کہ اس پر رنگ برنگے پرندے نے حملہ کیا، جس سے وہ زخمی ہوگئیں کیونکہ اس ہفتے ریڈیو کے ستارے پرندوں کے رکھوالے بن گئے۔ انہوں نے ایک 19 سالہ پالتو پرندے کی دیکھ بھال کی اور اسے نشریات میں حصہ لینے کے لیے اسٹوڈیو لے آئے۔

مزیدپڑھیں:دبئی کے جزیرہ السنیہ سے قدیم موتیوں کا شہر دریافت

امانڈا نے گلابی رنگ کا کوٹ اور پلاسٹک کے دستانے پہنے ہوئے تھے لیکن وہ سٹوڈیو کے اندر پنجرے میں بند پرندے کے حملے سے بچ نہیں سکیں۔

براڈکاسٹر پرندے کو انگور کھلانے کی کوشش کر رہے تھے، جب انہوں نے پنجرے کے اندر ہاتھ ڈالا تو پرندے نے اپنی چونچ سے حملہ کر دیا، پرندے کے کاٹنے سے خون نکلا اور امانڈا درد سے چیخ اٹھی۔

دوسری جانب کئی مداحوں نے ریڈیو شو کے دوران امنڈا اور برینڈن کے رویئے کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں