واشنگٹن(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر اکثر ایسے عجیب و غریب رشتوں کی کہانیاں وائرل ہوتی رہتی ہیں جو سننے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔ کبھی کوئی عمر رسیدہ خاتون اپنے پوتے کی عمر کے لڑکے سے محبت کر بیٹھتی ہے تو کبھی کوئی شخص اپنی ہی بھابھی کے ساتھ تعلقات میں ملوث پایا جاتا ہے۔ لیکن حال ہی میں ایک ایسا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔ یہ واقعہ امریکہ کا ہے جہاں ایک ماں اور بیٹی دونوں ایک ہی شخص سے حاملہ ہو گئیں، اور دونوں کے بچے ایک ہی ہفتے کے فرق سے پیدا ہونے والے تھے۔
یہ انکشاف سوشل میڈیا پر اس وقت ہوا جب جیڈ ٹین نامی لڑکی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ (@xojadeteen) پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنی ماں ڈینی سوئنگز کے ساتھ نظر آ رہی تھی۔ ویڈیو میں بتایا گیا کہ ماں اور بیٹی دونوں ایک ہی شخص سے حاملہ ہیں اور ان کے بچے صرف ایک ہفتے کے وقفے سے پیدا ہوں گے۔ ڈینی نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ 34 ہفتے کی حاملہ ہیں اور صرف ایک ماہ میں بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور لاکھوں صارفین نے اس پر حیرانی کا اظہار کیا۔
بعد ازاں ان کی پوری کہانی بھی سامنے آئی۔ ڈینی کی ایک بیٹی ہے، جیڈ ٹین، جو اُس وقت 22 سال کی تھی۔ جیڈ کی پیدائش کے کچھ عرصے بعد ڈینی اپنے سابق پارٹنر سے الگ ہو گئی تھی۔ اس کے بعد ڈینی نے نکولس یارڈی نامی شخص کے ساتھ تعلقات قائم کیے، جو 44 سال کا تھا۔ کچھ عرصے تک تعلق میں رہنے کے بعد ڈینی اور نکولس ایک ساتھ رہنے لگے اور جیڈ بھی ان کے ساتھ اسی گھر میں منتقل ہو گئی۔ وقت کے ساتھ ساتھ جیڈ اور نکولس ایک دوسرے کے قریب آتے گئے، اور ان کی دوستی آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی۔ اسی دوران ڈینی بھی نکولس کے بچے کی ماں بننے والی تھی۔
یوں ایک ہی وقت میں ماں اور بیٹی دونوں نکولس سے حاملہ ہو گئیں، جس نے پورے خاندان کو حیران کر دیا۔ حیرت انگیز طور پر نہ ڈینی اور نہ ہی جیڈ کو اس صورتحال سے کوئی مسئلہ تھا، بلکہ دونوں اپنے ہونے والے بچوں کے لیے پُرجوش تھیں۔ رپورٹس کے مطابق تینوں ایک ہی گھر اور حتیٰ کہ ایک ہی بستر پر سوتے ہیں۔
یہ ویڈیو دو ماہ پرانی بتائی جا رہی ہے، اس لیے ممکن ہے کہ دونوں بچے اب پیدا ہو چکے ہوں، لیکن انہوں نے بچوں سے متعلق کوئی تفصیل عوام کے ساتھ شیئر نہیں کی۔ کچھ صارفین نے اس رشتے کو معاشرتی اقدار کے خلاف قرار دیا، جبکہ چند لوگوں نے اسے “جدید دور کے تعلقات” کا نام دیا۔ تاہم زیادہ تر افراد نے اس تعلق کو غیر اخلاقی اور غلط قرار دیا۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ سارا معاملہ صرف وائرل ہونے کے لیے رچایا گیا ہو، کیونکہ کچھ دیگر ویڈیوز میں جیڈ کسی اور شخص کے ساتھ بھی نظر آئی ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی کاروباروں کے لیے ڈیٹا خودمختاری کے چیلنجز کا حل پیش !
