واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)عصر حاضر میں اپنے بزنس کو کامیاب بنانے کے لئے کچھ کمپنیوں کی جانب سے ایسے اصول و ضوابط اپنائے ہوئے جن میں ملازمین کے لئے مالی فائدہ بھی اور سخت پابندیاں بھی، تاکہ ورکرز دماغی طور پر متحرک ہوکر کام کریں، ایک ایسا واقعہ پیش جس نے دیگر ملازمین الرٹ کردیا۔
امریکی کمپنی سی ای او نے لائف پارٹنر کو دھوکہ دینے پر دو ملازمین کو نوکری سے نکال دیا، نٹالی ڈاسن نامی امریکی بزنس وومن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنی کے دو ملازمین کو اس وقت فوری طور پر برطرف کر دیا جب انہیں معلوم ہوا کہ دونوں کا آپس میں غیر ازدواجی تعلق چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بےایمان لوگوں کو اپنی کمپنی میں برداشت نہیں کر سکتی، جیسے ہی مجھے اس بات کی خبر ملی، میں نے ایک لمحے کی تاخیر کیے بغیر فیصلہ کر لیا۔
اینکر نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ کسی ملازم کو صرف اس وجہ سے نکال دیں گی کہ وہ اپنے شریکِ حیات سے دھوکا کر رہا ہے؟ تو ڈاسن نے دوٹوک انداز میں جواب دیا کہ بالکل اگر کوئی شخص اُس انسان سے بے وفائی کر سکتا ہے جس کے ساتھ زندگی گزارنے کا وعدہ کیا ہو، تو وہ اپنے کام، اپنی ٹیم اور ہمارے کلائنٹس سے بھی بےایمانی کر سکتا ہے۔ ایسا شخص کمپنی کے لیے بوجھ ہے۔
ڈاسن نے مزید بتایا کہ اگر کسی کو ذاتی زندگی میں ایمانداری کا مسئلہ ہے تو وہی مسئلہ اس کی پیشہ ورانہ زندگی میں بھی جھلکے گا۔ ایک لیڈر کے طور پر میری ذمہ داری ہے کہ میں ایک ایسا ماحول بناؤں جو اعتماد اور جواب دہی پر مبنی ہو۔
مزیدپڑھیں:سام سنگ کا پہلا ’ ٹرائی فولڈ‘ فون کب لانچ کیا جائے گا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
