اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کیا آپ کو دماغ کو گھما دینے والی پہلیاں یا سوالات حل کرنا پسند ہیں؟
اگر ہاں یہ نیا سوال آپ کو ضرور پسند آئے گا۔
بس شرط یہ ہے کہ آپ کو اپنا جواب 5 سے 10 سیکنڈز کے اندر دینا ہوگا۔
اچھی بات یہ ہے کہ اس تصویر کی پہیلی کے جواب کے لیے ریاضی کی صلاحیت یا منطقی سوچ کی ضرورت نہیں۔
درحقیقت یہ آپ کے مشاہدے کی صلاحیت کا ایک بہت سادہ امتحان ہے۔
آپ اوپر تصویر کو دیکھیں اور 5 سے 10 سیکنڈز کے اندر بتائیں کہ اس میں کیا غلطی چھپی ہے۔
ہوسکتا ہے کہ آپ وہ غلطی فوری طور پر نہ دیکھ سکیں مگر جب اسے دیکھ لیں گے تو یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ ایسا پہلے کیوں نہیں ہوا۔
تیز رفتاری سے تحریر اور ہندسوں کو پڑھنے کے نتیجے میں بیشتر افراد اس میں موجود غلطی کو نظر انداز کرجاتے ہیں یا نظر ہی نہیں آتی۔
ہندسے آنکھوں کی توجہ اپنی جانب کھینچتے ہیں اور پڑھنے والا خودکار طور پر ان میں کسی غلطی کو ڈھونڈنے لگتا ہے۔
کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا اور 10 سیکنڈ کے اندر کوئی غلطی تلاش نہیں کرسکے؟
اگر ہاں تو حقیقت میں یہ غلطی ہندسوں میں نہیں بلکہ برابر میں موجود تحریر میں ہے۔
اگر اب بھی جواب سمجھ میں نہیں آیا تو جان لیں کہ اس میں لفظ mistake کے اسپیلنگ غلط لکھے گئے ہیں۔
درحقیقت بیشتر افراد دماغ کی وجہ سے اسے پکڑ نہیں پاتے۔
ہمارے دماغ کو معلوم ہوتا ہے کہ اس میں غلطی ہے مگر وہ پہلے اس جانب دیکھتا ہے جس میں غلطی نہیں ہوتی۔
تو بیشتر افراد فوری طور پرہندسوں کو دیکھتے ہیں کہ اس میں کوئی غلطی تو نہیں چھپی ہوئی۔
جب علم ہوتا ہے کہ ہندسوں کا تسلسل ٹھیک ہے تو پھر دماغ باقی تحریر پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:معروف لاپتہ بیوٹی انفلوئنسر کی سوٹ کیس میں بند جنگل سے برآمد
