اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پک اپ ٹرک تو آپ نے دیکھیں ہی ہوں گے مگر کیا کبھی سوچا کہ ان کے پیچھے والے کھلے حصے میں عجیب سی لکیریں کیوں بنی ہوتی ہیں؟
درحقیقت لوگوں کو ان کو دیکھنے کی عادت ہے اور ان کے بارے میں سوچتے بھی نہیں۔
مگر وہ ایک خاص وجہ سے پک اپ ٹرک کا حصہ ہوتی ہیں۔
یہ اس حصے میں رکھے جانے والی چیزوں کو پھسلنے سے روکنے کے لیے نہیں ہوتیں بلکہ بھاری وزن سے متعلق ہوتی ہیں۔
آغاز میں اس طرح کا ڈئزائن پک اپ ٹرک کا حصہ نہیں تھا بلکہ 1950 کی دہائی میں انہیں اس طرح کی گاڑیوں کا حصہ بنایا گیا۔
اس ڈیائن کو corrugations کہا جاتا ہے اور یہ متعدد مقاصد میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
عام طور پر دھاتی سطح کی کوئی مضبوطی نہیں ہوتی خاص طور پر اگر وہ سپاٹ ہو اور آسانی سے دب جاتی ہے۔
پک اپ ٹرک کے اس حصے کو بھاری سامان رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تو یہ لکیریں سطح کو خراب ہونے سے بچاتی ہیں۔
ان سے دھاتی سطح کی مضبوطی بڑھتی ہے اور وہ دبتی نہیں۔
اسی طرح اگر آپ کو بھاری چیز لاکر پک اپ ٹرک میں پھینکتے ہیں تو یہ لکیریں ڈینٹ کی روک تھام کرتی ہیں۔
ان کا ایک اور مقصد پک اپ ٹرک سے پانی کی نکاسی کرنے میں مدد فراہم کرنا بھی ہے تاکہ وہ وہاں جمع نہ ہوسکے۔
ایک اور مقصد سامان کو منظم انداز سے رکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے یعنی مختلف حصوں کو مختلف چیزوں کو رکھنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب میں مویشیوں کی چوری کے الزام میں 13پاکستانی گرفتار
