راولپنڈی (نیوزڈیسک) ایم ون ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی۔سلنڈر پھٹنے سے وین مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئی جس کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔




