اسلام آباد(اوصاف نیوز) ممتاز سماجی و روحانی شخصیت پیر عبدالحمید خان آف کنڈی عمر خانہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی علاقے میں غم کی فضا چھا گئی، اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی۔
نماز جنازہ آج جمعرات سہ پہر تین بجے اداکی جائے گی۔ڈیرہ خان صاحب ، غازی۔ہری پور روڈ، گاؤں عمرخانہ ( تربیلہ )مرحوم کی زندگی اور خدما ت پر خراج تحسین پیش ۔ پیر عبدالحمید خان ایک نیک سیرت، درویش صفت اور ملنسار شخصیت کے حامل تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی دین اسلام کی ترویج، سماجی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کیلئے وقف کر رکھی تھی۔
پیر عبدالحمید خان کا خاندان روحانی اور سماجی قیادت کے حوالے سے علاقے میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔وہ نہ صرف عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں پیش پیش رہتے تھے بلکہ ان کی مجلس میں آنے والا ہر شخص ان کی شفقت، اخلاق اور علم سے فیض یاب ہوتا تھا۔
مرحوم نے ہمیشہ بھائی چارے، اخوت اور محبت کا درس دیا اور لوگوں کی ہر ممکن مدد کی۔ان کے انتقال سے علاقے میں ایک بڑی روحانی، سماجی اور علمی خلا پیدا ہو گئی ہے، جسے مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین
ملک بھر میں آج شب برأت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، کل تعطیل کا اعلان




