Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو بحال کی جائے گی،وزیر ریلوے

اسلام آباد(اوصاف نیوز) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو بحال کر دی جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ریکوڈ منصوبے کے لیے 400 کلومیٹر نیا ٹریک بنایا جائے گا، کل 884 کلومیٹر کا ٹریک بنایا جائے گا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ روہڑی کراچی 500 کلومیٹر ٹریک کے لیے 2 ارب ڈالر کے معاہدے کے لیے ورلڈ بینک سے بات چیت جاری ہے۔روہڑی کراچی ٹریک کے جولائی 2026 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ ٹریک کو بہتر بنانے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ ایم ایل ٹو پر بھی معاملات زیر غور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سٹیشن لاہور سے کئی گنا بڑھ گیا ہے، وزیر اعظم سے 7 نومبر کو شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کے لیے وقت مانگ رہے ہیں۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ رحمان بابا ایکسپریس کو اپ گریڈ کریں گے، وہ مسافروں سے پیسے کما کر فریٹ پر لگا رہے ہیں، دنیا میں ایسا نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں‌:امریکی صدر کا دورہ ملائیشیا، ٹرمپ نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں