Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران

تہران(اوصاف نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے کبھی سفارتکاری سے انکار نہیں کیا، ہم مذاکرات کے ذریعے امریکا کو مناسب حل دے سکتے ہیں۔

عباس عراقچی نے مزید کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ آئندہ مذاکرات باہمی احترام کے ساتھ ہوں گے جس میں کوئی ملک کم یا زیادہ اہمیت پر شامل نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایرانی قوم کے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
مزید پڑھیں‌:اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو بحال کی جائے گی،وزیر ریلوے

یہ بھی پڑھیں