Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

چینی کی قیمت میں ہوشرباءاضافہ ، شہری پریشان

کراچی (اوصاف نیوز) چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں، چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ ہوگیا۔

چینی مہنگی ہونے کے بعد کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی 220 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد کراچی میں فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 220 روپے ہوگئی جو کہ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 215 روپے تک ہے، ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کوئٹہ میں فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 216 روپے ہوگئی۔

خضدار میں فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 210 روپے اور لاڑکانہ میں فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 205 روپے ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے اور پنجاب میں 190 روپے ہے۔

پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک ہے۔
مزید پڑھیں‌:رومانیہ کے وزیرِ دفاع مستعفی

یہ بھی پڑھیں