Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیر واپس بُلا لیے

واشنگٹن(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیروں کو واپس بُلا لیا۔واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ امریکی سفارت خانوں کو امریکا فرسٹ پالیسی کی ترجیح کا عکاس بنانا چاہتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے واپس بلائے جانے والے سفیروں کے نام نہیں بتائے۔کسی بھی ملک کے سفارت کار اس ملک کے صدر کے نمائندے ہوتے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ کا حق ہے کہ وہ ایسے سفیر بنائیں جو ان کے امریکا فرسٹ ایجنڈے کو آگے بڑھائیں۔
مزید پڑھیں:ایزی پیسہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل بینک بن گیا

یہ بھی پڑھیں