Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کی خصوصیات جانیے؟

اسلام آباد (اوصاف نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی پاک آئی ڈی موبائل فون ایپ نے شہریوں کی مشکلات میں کمی کردی۔

نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ استعمال کرنے والے شہریوں کو قطار میں لگنے یا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں، انہیں تمام خدمات اور سہولیات اپنے موبائل فون پر ملتی ہیں۔

ایپ کی خصوصیات یہ ہیں:
شناختی کارڈ، NAICOP اور POC کی تجدید یا ترمیم
فیملی ممبر کی تفصیلات کا مفت دیکھنا
تمام ڈیجیٹل دستاویزات ID والٹ میں ایک جگہ پر محفوظ ہیں۔
بی فارم اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنانے کی سہولت
پاسپورٹ، جانشینی سرٹیفکیٹ اور اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کی منتقلی کے لیے بائیو میٹرک تصدیق

اس کے علاوہ پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے تمام خدمات بشمول پیدائش، موت، شادی اور طلاق کی رجسٹریشن، نادرا دفاتر میں اپوائنٹمنٹ کی بکنگ، قریبی مرکز کی لوکیشن اور حاضری کا متوقع وقت معلوم کرنے کی سہولت، ایگزیکٹیو کیٹیگری میں درخواست کی تبدیلی یا وفاق اور پنجاب کے جاری کردہ اسلحہ لائسنس اور لائف سرٹیفکیٹ کا ثبوت گھر بیٹھے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

یہ بھی پڑھیں