اسلام آباد (اوصاف نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایم ٹیگ لگانے کی آخری تاریخ میں 15 روز کی توسیع کر دی گئی۔
یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر شہریوں کی سہولت اور ایم ٹیگ سینٹرز پر رش کی پریشانی کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر صورت اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ ضرور لگائیں تاکہ ٹریفک کے نظام میں شفافیت اور ہمواری برقرار رہ سکے۔
ڈی سی اسلام آباد نے واضح کیا کہ تمام شہریوں کے لیے نئی ڈیڈ لائن 15 جنوری ہے، اس تاریخ کے بعد بغیر ایم ٹیگ والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
اس توسیع کا مقصد شہریوں کو زیادہ وقت دینا اور ٹریفک کے نظام کو موثر بنانا ہے تاکہ شہری سہولت اور قانونی تقاضوں کے مطابق اپنی گاڑیوں کو ایم ٹیگ سے لیس کر سکیں۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل ٹیم کے خریدار کی شناخت سامنے آگئی
