Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سعودی عرب سے مزید ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن بے دخل کردیا

(اوصاف نیوز)ایک ہفتے کے دوران سعودی عرب میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزیوں پر مزید 18 ہزار 805 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 12 ہزار 238 غیرقانونی تارکین وطن کو ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر 11 ہزار 752 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار239 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار 814 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔

غیرقانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار739 افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں 62 فیصد ایتھوپین، 37 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

علاوہ ازیں 46 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو سرحد پار کرکے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 14 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دے دی

یہ بھی پڑھیں