Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گھر بیٹھے نادرا ریکارڈ میں تبدیلی کیسے کرائیں؟

اسلام آباد (اوصاف نیوز) نادرا پاکستانی شہریوں کے لیے کئی سہولتیں متعارف کرا رہا ہے اب وہ گھر بیٹھے اپنے ریکارڈ میں بھی تبدیلی کرا سکتے ہیں۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے۔

نادرا نے شہریوں کے لیے کئی سہولتیں متعارف کرائی ہیں۔ ان میں ایک پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی ہے، جس کے ذیعہ صارفین اپنا کام گھر بیٹھے کرا سکتے ہیں۔

اگر کوئی شہری اپنے نادرا ریکارڈ میں تبدیلی کرانا چاہتا ہے تو وہ بھی نادرا دفتر آئے بغیر گھر بیٹھے صرف پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعہ کرائی جا سکتی ہے۔

اگر آپ بھی اپنے قومی شناختی کارڈ یا نائیکوپ کے ریکارڈ میں درج نان پرنٹ ایبل معلومات میں کوئی ترمیم کرانا چاہتے ہیں تو وڈیو میں بتائے گئے طریقے پر عمل کرتے ہوئے تمام تر کارروائی مکمل کریں اور کم فیس میں جلد گھر بیٹھے نادرا ریکارڈ میں تبدیلی کرائیں۔
مزید پڑھیں:گیمبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 39 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں