اسلام آباد (اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نے پورے ملک کے لیے بجلی کے بنیادی نرخ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 47 روپے 69 پیسے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
نیپرا کے مطابق ایک سے 100 یونٹ تک کے محفوظ صارفین کے لیے ٹیرف 10.54 روپے جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک کے محفوظ صارفین کا ٹیرف 13.01 روپے پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
نیپرا کے مطابق غیر محفوظ گھریلو صارفین کے لیے ایک سے 100 یونٹ تک کا ٹیرف 22.44 روپے جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک ماہانہ ٹیرف 28.91 روپے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
نیپرا کے مطابق ماہانہ 201 سے 300 یونٹس کا ٹیرف 33 روپے 10 پیسے پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
نیپرا کے مطابق ماہانہ 301 سے 400 یونٹس کا ٹیرف 37.99 روپے جبکہ 401 سے 500 یونٹس ماہانہ کا ٹیرف 40.22 روپے پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
نیپرا کے مطابق ماہانہ 501 سے 600 یونٹس کا ٹیرف 41.62 روپے پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ ماہانہ 601 سے 700 یونٹس کا ٹیرف 42.76 روپے پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
نیپرا کے مطابق ماہانہ 700 سے زائد یونٹس کا ٹیرف 47.69 روپے پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ فی یونٹ ٹیرف کی قیمت میں ٹیکسوں کا اضافہ ہو گا۔
نیپرا کے مطابق گھریلو لائف لائن صارفین کے لیے ماہانہ 50 یونٹ تک کا ٹیرف 3.95 روپے اور ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک کے لائف لائن صارفین کے لیے 7.74 روپے پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے یکساں ٹیرف کی درخواست کے لیے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا تھا۔
مزید پڑھیں:پنجاب کے بڑے شہر سے افسوسناک خبر آگئی
