Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی، پی ٹی اے نے درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد (اوصاف نیوز) ملک میں فائیو جی سروسز کے آغاز کے لیے سپیکٹرم کی نیلامی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے ملٹی بینڈ سپیکٹرم نیلامی کے لیے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹیکنالوجی نیوٹرل 5 جی سروسز کی فراہمی کے لیے 700، 1800 اور 2100 میگا ہرٹز بینڈز کی نیلامی کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز بینڈز کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کامیاب بولی دہندگان کو سپیکٹرم کے ساتھ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ لائسنسوں کا اجراء پی ٹی اے اور پیپرا کی ویب سائٹس پر دستیاب معلوماتی یادداشت کے مطابق کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اہم حکومتی فیصلہ

یہ بھی پڑھیں