Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکی صدر ٹرمپ کی نئی حکمت عملی منظر عام پر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی شہریوں کا ایران چھوڑنا برا خیال نہیں ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں ہونے والی اموات کی صحیح تعداد اگلے 24 گھنٹوں میں معلوم ہو جائے گی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ایرانی مظاہرین کی مدد سے ان کا کیا مطلب ہے تو ٹرمپ نے صحافیوں کو جواب دیا کہ آپ کو خود سمجھنا ہوگا کہ اس کا کیا مطلب ہے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین کے نام ایک پیغام میں کہا تھا کہ مدد آنے والی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی شہریوں کا ایران چھوڑنا برا خیال نہیں ہے۔ ایران میں ہلاکتوں کی صحیح تعداد ابھی تک نہیں بتائی گئی۔ کچھ نے اموات کی تعداد کم بتائی ہے، کچھ نے زیادہ تعداد بتائی ہے۔ جلد پتہ چل جائے گا۔ ہمیں شاید اگلے 24 گھنٹوں میں پتہ چل جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:تعلیم پر مہنگائی کا وار،کتابیں اور فیسیں دونوں بڑھ گئیں

یہ بھی پڑھیں