Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سلینا جیٹلی کی شادی کی سالگرہ پر طلاق، بچوں کی تحویل کا تنازع شدت اختیار کر گیا

(اوصاف نیوز)سابق مس انڈیا اوربالی ووڈ اداکارہ اور سیلینا جیٹلی نے اپنے بچوں کی تحویل سے متعلق قانونی تنازع اور شادی کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر طلاق کی کہانی سوشل میڈیا پر سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی جنگ کے دوران ان کے بچوں کو آہستہ آہستہ ان کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام میں بتایا کہ مختلف ممالک اور قانونی نظاموں کے درمیان بچوں سے یہ جدائی ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہو رہی ہے۔

سیلینا جیٹلی نے کہا کہ آسٹریا کی فیملی کورٹ کے مشترکہ تحویل کے حکم کے باوجود، اس وقت مجھے اپنے 3 بچوں سے کسی بھی قسم کے رابطے سے مکمل طور پر محروم رکھا گیا ہے، اور میرا دل ٹوٹ چکا ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد گیس لیکج دھماکہ: انکوائری رپورٹ مکمل سخت سفارشات، حفاظتی اقدامات کی ہدایت

یہ بھی پڑھیں