Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مسلح افراد کابلوچستان کے پارلیمانی سیکرٹری پر حملہ کر کےلوٹ لیا

کوئٹہ(اوصاف نیوز) مسلح افراد نے بلوچستان کے پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار سے موبائل فون اور نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سنجے کمار نے کہا کہ حملہ آوروں کی تعداد تقریباً 15 تھی جنہوں نے اچانک اسے گھیر لیا اور واردات کی۔

پارلیمانی سیکرٹری کے مطابق ملزمان مسلح تھے اور تھوڑی ہی دیر میں ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی بھی کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کیلئے بڑی آفر لگا دی

یہ بھی پڑھیں