Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اساتذہ کی’ ای ٹرانسفر پالیسی‘ سےمتعلق اہم حکومتی فیصلہ

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت اساتذہ کے تبادلوں کا عمل شروع کر دیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ای ٹرانسفر کے ذریعے منتقل ہونے والوں میں 204 مرد و خواتین پرنسپلز، 183 مرد SST اور گریڈ 18 اور 19 کے 21 خواتین پرنسپلز شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن ایس ایس ٹیز کو منتقل کیا جائے گا ان میں علاؤالدین کو جی ایچ ایس ماشوخیل پشاور، محمد حسن شاہ کو جی ایچ ایس ازاخیل پشاور، اختر علی کو جی ایچ ایس سوریدزئی بالا پشاور، معراج الملک کو جی ایم ایس یوسف خیل پشاور، اور حیدر امان شاہ کو جی ایچ ایس حاجی محمد نور کلے پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اشتیاق احمد جی ایچ ایس نقشبند پشاور، امین الرحمان جی ایچ ایس گلبیلہ پشاور، زوار حسین جی سی ایم ایچ ایس مردان، اسد مدنی جی ایچ ایس شملائی بٹگرام، سید عاطف جمال جی ایچ ایس سرخابی مردان، ابرار احمد جی ایچ ایس المرکز اسلامی سادات حافظ خیل گوری والا سرکار بنوں، جی ایچ ایس سرقلعہ بنوں، جی ایچ ایس سرخابی مردان۔ بریر چترال، امتیاز الدین جی ایچ ایس ریچ چترال اور دیگر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 18 اور 19 کی جن خواتین پرنسپلوں کا تبادلہ کیا گیا ہے ان میں ثمینہ ناز کو جی جی ایچ ایس ایس مندانی چارسدہ، جنت بی بی کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس شاہ ڈھانڈ بابا مردان، سیدہ معصومہ زادی کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس مٹہ پلانگزئی چارسدہ، سلیمہ کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس مردانی چارسدہ اور سلیمہ کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس کاٹلنگ مردان اور خدو ایاز کو پرنسپل جی جی ایچ ایس شیرگڑھ مردان مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:مشہور کامیڈین ذاکر خان کااہم اعلان، ویڈیو کلپ وائرل

یہ بھی پڑھیں