ہرارے (سپورٹس ڈیسک) انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی انڈر 19 ٹیم صرف 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کیویز کی طرف سے بوگو شاندار بلے باز رہے، انہوں نے 39 رنز بنائے۔گرین شرٹس کی طرف سے عبدالسبحان نے 4 اور علی رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے کیویز کا 111 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ سمیر منہاس 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے سپر سکس مرحلے کا اہم میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 8 وکٹوں سے جیت لیا۔
Pakistan U19 storm to an emphatic 8️⃣-wicket win in Harare 💪
Sameer Minhas with a classy knock in the chase 🏏#PAKvNZ | #PakistanFutureStars | #U19WorldCup pic.twitter.com/5LReh4ECYP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 27, 2026
واضح رہے کہ گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے نہ صرف آج کا میچ بلکہ یکم فروری کو بھارت کے خلاف میچ بھی جیتنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تیاری کرلی گئی
